انار-کے-چھلکوں-کے-فوائد

انار کے چھلکوں کے فوائد

انار بہت ہی اچھا پھل ہے اس کے استعمال سے ہمیں بہت ساری بیماریوں سے شفا ملتی ہے یہ ہم سب جانتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو انار کے چھلکوں کے بارے میں بتائے گےکہ ہم کس طرح انار کے چھلکوں کا استعمال کر کے بہت ساری بیماریوں سے شفا حاصل کر سکتے ہیں

انار کے چھلکوں کے فوائد درج ذیل ہیں

آنکھوں کی جلن،گرمی اور دھند دور کرنے کے لئے

انار کا چھلکا 20اونس کوٹ کر2سیر پانی تانبے کے برتن میں گرم کریں۔ جب آدھ پانی رہ جائے تو اُتار کر چھان لیں اور پھر اس کو دوبارہ آگ پر رکھیں۔ جب یہ شہد کی طرح گاڑھا ہوجائے تو ٹھنڈا کرکے کسی بوتل میں بھرلیں صبح اور شام کو آنکھوں میں لگائیں

کھانسی کے لئے

انار کا چھلکا آٹھوں حصہ،سیندھا نمک ایک حصہ ڈال کر خوب باریک پیس کر کپڑے کی مدد سے چھان کر پانی کے ساتھ ایک ایک ماشہ کی گولیاں بنالیں اور دن میں تین بار ایک ایک گولی منہ میں رکھ کر چوسیں کھانسی دور ہوجائے گی

خوانی بواسیر کے لئے

انار کا چھلکا باریک پیس کر چھ ماشہ چام کو تازہ پانی کے ساتھ کھانے سے یہ مسئلہ حل ہوجاتا ہے

مثانے کی گرمی اور باربار پیشاب آنے کی بیماری کے لئے

انار کا چھلکا پیس کر چار ماشہ سے چھ ماشہ تک تازہ پانی کے ساتھ چند دن استعمال کیا جئے تو یہ مسئلہ دور ہو جائے گا

احتلام کی تکلیف کے لئے

انار کا چھلکا پیس کر تین تین ماشہ پانی کے ساتھ صبح اور شام استعمال کریں

مزید پڑھیں

Leave a Comment